Login or Register to make a submission.

Submission Preparation Checklist

As part of the submission process, authors are required to check off their submission's compliance with all of the following items, and submissions may be returned to authors that do not adhere to these guidelines.
  • The submission has not been previously published, nor is it before another journal for consideration (or an explanation has been provided in Comments to the Editor).
  • The submission file is in OpenOffice, Microsoft Word, or RTF document file format.
  • Where available, URLs for the references have been provided.
  • The text is single-spaced; uses a 12-point font; employs italics, rather than underlining (except with URL addresses); and all illustrations, figures, and tables are placed within the text at the appropriate points, rather than at the end.
  • The text adheres to the stylistic and bibliographic requirements outlined in the Author Guidelines.

Author Guidelines

مقالہ نگاروں کےلئے چند ضروری ہدایات

جیسا کہ مجلہ نور معرفت کے نام سے واضح ہے، اس کا Scope سماجی، دینی علوم وموضوعات پر تحقیقی مقالات فراہم کرنا ہے۔ یہ مجلہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر معاشرتی رواداری اور ادیان ومذاہب کے درمیان تعمیری مکالمے کی فضا کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عدل وانصاف پر مبنی عالمی اسلامی معاشرے کے قیام کےلئے فکری بنیادیں فراہم کرتا اور ٹھوس منطقی اور عقلی دلائل کی روشنی میں اسلامی تصوّرِ کائنات کا دفاع، اس کی ترویج اور عصر حاضر کے انسان کے عقیدتی اور فکری مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ مجلہ یونیورسٹیز اور دینی علمی مراکز کے اساتذہ اور طلاب کے درمیان تحقیقی ذوق پیدا کرتا اور ان کےریسرچ ورک کو شائع کرتا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی یکجہتی، سالمیت، مذہبی روا داری اور باہمی محبت کے فروغ کو ہمیشہ پہلی ترجیح دی جاتی ہے۔  مجلہ میں ایسے مقالات کی اشاعت ترجیح پر ہوتی ہے جو علمی، تحقیقی ہونے کے ساتھ عصر حاضر کے انسان کی عملی مشکلات کا راہ حل پیش کرتے ہوں۔

تفسیر وعلوم قرآن، حدیث ورجال، فقہ واصول، فلسفہ وکلام، سیرت وتاریخ، تقابل ادیان، تعلیم وتربیت، ادبیات، عمرانیات، سیاسیات، اقبالیات، تہذیب وتمدن اور قانون وغیرہ مجلہ نور معرفت کے مستقل موضوعات ہیں۔ بطور کلی، تمام انسانی علوم پر اسلامی نکتہ نگاہ سے لکھے گئے مقالات کی مجلہ ہٰذا میں اشاعت بلا مانع ہے۔لہذا یہ مجلہ علماء اور دانشور طبقہ کو دعوت دیتا ہے کہ وہ   دینی، سماجی موضوعات پر اپنے قیمتی مقالات سے اس مجلہ کے صفحات کو مزیّن فرمائیں۔ تاہم ضروری ہے کہ مقالات کی تدوین میں درج ذیل ہدایات کی مکمل پابندی کی جائے

۱۔ مقالہ غیر مطبوعہ اور ترجیحی بنیادوں پر کمپوز شدہ ہو۔ ترجیحی بنیادوں پر ایسے موضوع پر ہوجو ادارہ تجویز کرے۔

۲۔ مقالہ کی ضخامت 5500 الفاظ سے کم اور 9000 الفاظ سے زائد نہ ہو۔ مقالہ کلیدی کلمات پر مشتمل ہو۔ نیز 120140- الفاظ پر مشتمل اردو، انگریزی خلاصہ (Abstract)بھی بھیجا جائے۔ مقالہ کی تیاری میں اصلی مآخذ اختیار کریں۔

۳۔  اگر مقالہ کی Plagiarism Report 18% سے زائد ہوئی تو قابل اشاعت نہ ہو گا۔

۴۔ مجلہ کا مقالہ نگار کی تمام آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔لہذا مجلہ مقالات کی تہذیب کا حق رکھتا ہے۔

۵۔ مقالات Peer Review کے بعد ماہرین کی منظوری سے شائع کیے جائیں گے۔

۶۔ References میں منابع (Sources) کا نام Italicized شکل میں لکھا جائے۔ نیز حوالہ جات اور كتابيات مقالہ کے آخر میں CMOS کے مطابق لکھی جائیں۔کتاب سےحوالہ Endnotes    کی صورت میں درج ذیل طریقہ سے تحریر فرمائیں:

Number. First name, Last name, Title of Book (City: Publisher, year), page[s] cited [or chapter number, if no page numbers], URL [incorporating DOI when possible]. For Example: 1. Peter W. Rose, Class in Archaic Greece (Cambridge: Cambridge University Press, 2012), 95.

1۔ المتقی الہندی، علاء الدین علی، کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال ، ج12 (بیروت، دار الکتب العلمیۃ، 1424ھ) ، 294۔

۷۔  علمی تحقیقی مجلات سےحوالہ جات میں Endnote   کےلئے درج ذیل طریقہ اپنائیں:

Number. First name Last name, “Title of Article”, Journal volume, no. issue (year): page[s] cited, URL [when online version is consulted].

مثال کے طور پر

Rex Buck Jr. and Wilson Wewa, “We Are Created from This Land”, Oregon Historical Quarterly 115, no. 3 (2014): 303. 

https://doi‐org.uml.idm.oclc.org/10.5403/oregonhistq.115.3.02

1۔ سید رمیز الحسن، موسوی، "عبقات الانوار فی امامۃ الائمۃ الاطہار"، سہ ماہی سماجی، دینی تحقیقی مجلہ نور معرفت، جلد 7، شمارہ 4  (2017): 170۔

https://iri.aiou.edu.pk/indexing/wp-content/uploads/2018/04/10-Abqat-ul-Anwar-fi-Imamat-il-Aemmatil-Athar”, Quarterly “Noor-e-Marefat 7, no.4 (2017): 170.

۸۔ اگر کسی کتاب کا مولف معلوم نہ ہو تو Endnote   میں خود کتاب کا عنوان سب سے پہلے درج ہو گا۔ نیز اگر Endnote   میں مطلوبہ بعض معلومات جیسے طباعت کا سال یا ناشر کا نام وغیرہ میسر نہ ہوں  تو ان کی جگہ "ندارد" لکھا جائے۔  مثال کے طور پر: ناصر مکارم، شیرازی، تفسیر نمونہ، ج1، ترجمہ: سید صفدر حسین نجفی) لاہور، مصباح القرآن ٹرسٹ، سن ندارد(،  58۔

۹۔ معروف شہروں کے نام کے ساتھ ملک یا صوبہ کا لکھنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن غیر مشہور شہروں کے نام کے ساتھ ملک، صوبہ کا نام لکھنا بہتر ہے۔ نیز صفحہ نمبر درج کرنے سے پہلے ص یا صص نہ لکھنا بہتر ہے۔ محض نمبر لکھنے پر اکتفاء کریں۔

۱۰۔  کسی بھی منبع (Source) سے پہلی بار  حوالہ میں منبع کی مکمل تفصیلات درج کریں ۔ لیکن سابقہ منبع سے بلا فاصلہ حوالہ میں ایضا (Ibid) لکھیں اور اگر جلد یا صفحہ کی تبدیلی ہے تو درج کریں۔ مثال کے طور پر: ایضا، ج 2، 109۔ لیکن اگر درمیان میں کسی دوسرے منبع کا حوالہ حائل ہوا ہے تو   پچھلے منبع کے مصنف کا دوسرا نام، کتاب کا نام،  جلد اور صفحہ نمبر درج کریں۔ مثال کے طور پر: شیرازی، تفسیر نمونہ، ج1، 121۔

۱۱۔ کسی ایک مطلب کے بارے میں ایک سے زیادہ حوالہ جات دینے کی صورت میں ہو حوالے کو سابقہ حوالے سے )؛( کے ذریعے جدا کریں۔ مثال کے طور پر:

 خورشید احمد ، سو شلزم یا اسلام (دہلی، مرکزی مکتبہ اسلامی، 1982ء) ،61؛ حقی، شان الحق، فرہنگ تلفظ )اسلام آباد، مقتدرہ قومی زبان، 2008(، 51 ۔

۱۲۔ کتب کی Bibliography   کےلئے درج ذیل طریقہ اپنائیں:

Last name, First name. Title of Book, City: Publisher; year. URL [incorporating DOI when possible]. For example:

Rose, Peter W. Class in Archaic Greece. Cambridge: Cambridge University Press, 2001.  

مثال کے طور پر: الزبیدی، سید مرتضی، تاج العروس، بیروت، دار الفکر للطباعۃ والنشر والتوزیع، 1994ء۔

۱۳۔ علمی تحقیقی مجلات کی Bibliography   کےلئے درج ذیل طریقہ اپنائیں:

Last name, First name. “Title of Article”, Journal Volume, No. Issue (year): Page Span. URL [when online version is consulted]. For example:

Buck, Rex, Jr. “We Are Created from This Land”,Oregon Historical Quarterly  115, no. 3  (2014): 298‐323. 

مثال کے طور پر: موسوی، سید رمیز الحسن، “عبقات الانوار فی امامۃ الائمۃ الاطہار" سہ ماہی سماجی، دینی تحقیقی مجلہ نور معرفت، جلد 7، شمارہ 4  (2017): 165-184۔

https://iri.aiou.edu.pk/indexing/?cat=5128

ضروری نوٹ: مزید معلومات کے لئے آن لائن Chicago Manual of Style Reference ملاحظہ فرمائیں۔

 

 

Privacy Statement

مجلہ کا مقالہ نگار کی تمام آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے